ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس میرا ریٹ بڑھائے، میری قیمت صرف2000 روپے نہیں: اسد الدین اویسی کا عوامی جلسہ سے خطاب

کانگریس میرا ریٹ بڑھائے، میری قیمت صرف2000 روپے نہیں: اسد الدین اویسی کا عوامی جلسہ سے خطاب

Wed, 15 Jan 2020 11:00:24    S.O. News Service

نئی دہلی،15/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی)  تلنگانہ میں شہری باڈی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک عوامی جلسے ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اویسی نے کانگریس پارٹی پر زبردست حملہ کیاہے۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہاہے کہ کانگریس میں لوگوں کے پاس ڈھیر سارے پیسے ہیں، ان سے لے لیجیے۔یہ آپ کومیری وجہ سے ملے گا۔صرف میرے لیے ووٹ دیجئے۔اگر وہ آپ کو (پیسے) دے رہے ہیں تو لے لو۔ میں کانگریس سے کہوں گا کہ میرا ریٹ بڑھائے۔میری قیمت صرف 2000 روپے نہیں ہے۔ میری اس سے زیادہ قیمت ہے۔اویسی نے اسی اسٹیج سے تلنگانہ کے بھینسا میں ہوئے ایک واقعہ کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے کہاہے کہ کل کاایک واقعہ قابل مذمت ہے۔ میں وزیراعلیٰ سے تمام قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔میں ان سے یہ بھی مطالبہ کرتاہوں کہ جن لوگوں کو نقصان ہوا ہے، انہیں معاوضہ فراہم کریں۔ میں بھینسا کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتاہوں۔بتا دیں کہ شہریت کے قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ علاقے میں چل رہے مظاہرے کولے کر حیدرآبادکے رہنما اسد الدین اویسی نے بڑا بیان دیاتھا۔انہوں نے اس مظاہرے کو لے کر ایک ٹویٹ بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کڑاکے کی سردی میں خواتین شاہین باغ میں سی اے اے، این آرسی اوراین پی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔


Share: